ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ؛ گنگو بائی ہوں گی نئی ڈپٹی کمشنر

اتر کنڑا کے ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ؛ گنگو بائی ہوں گی نئی ڈپٹی کمشنر

Tue, 25 Jul 2023 23:18:11    S.O. News Service

بھٹکل 25 جولائی (ایس او نیوز) حکومت کرناٹک نے اترا کنڑ کے ڈپٹی کمشنر پربھولنگ کولی کٹی کا تبادلہ کرکے گنگوبائی رمیش مناکر کو اتر کنڑا کی نئی ڈپٹی کمشنر مقرر کیا ہے۔ 

گنگو بائی رمیش مناکر 1998 بیچ کی KAS افسر رہی ہیں لیکن ان کی لگن اور قابلیت کی بنیاد پر انہیں 2018 میں ترقی دیتے ہوئے IAS  کا درجہ دیا گیا تھا۔ اترکنڑا میں ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ بینگلور میں کرناٹکا اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھی۔ اس سے قبل وہ کمٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

کرناٹک حکومت کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں، سبکدوش ہونے والے ڈپٹی کمشنر پربھولنگ کولی کٹی کے لیے نئی تعیناتی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔


Share: